ڈی ای اوکوہستان نواب علی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،قاتلوں کی جلدگرفتاری کامطالبہ

پیر 14 اکتوبر 2019 18:40

پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کوہستان نواب علی کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اراکین اسمبلی نے مقتول کے قاتلوں کی جلد ازجلد گرفتاری اورملزمان کوقرارواقعی سزادینے کابھی مطالبہ کیا۔پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے رکن مفتی عبیدنے نکتہ اعتراض پر کہاکہ ڈی ای اوکوہستان نواب علی کاقتل افسوسناک ہے ۔

نواب علی کا قتل میرے خاندان اورعلاقے کی روایات کاقتل ہے وزیراعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کومزیدتقویت دے کر قاتل کا سراغ لگایاجائے جب تک قاتل بے نقاب نہیں ہونگے میں یہ مقدمہ لڑتارہونگااے این پی کے رکن فیصل زیب نے کہاکہ نواب علی کا تعلق میرے حلقہ سے تھا جسکے قتل کی مذمت کرتاہوں 48گھنٹے گزرگئے لیکن قاتل کاپتہ نہیں چل سکاہے قاتلوں کوفوری گرفتارکرکے کٹہرے میں لاکھڑاکیاجائے سینئروزیرعاطف خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جان کسی کی بھی جائے اس پر افسوس ہوتاہے آج ہی آئی جی پی سے بات کرکے انکوائری جلدمکمل کرنے کی ہدایت کرونگا قتل کیس کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو اعتمادمیں لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سپیکرکی اجازت سے ایوان میں مقتول ڈی ای او کوہستان نواب علی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں