رشتہ داروں سے جائیدادواگزارکرائی جائے،فریدہ بی بی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:10

پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) افغانستان کی رہائشی خاتون فریدہ بی بی نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائیوں اور رشتہ داروں سے میری جائیداد وگزار کرانے کیساتھ ساتھ رقم بھی برآمد کر کے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد فوت ہو چکے ہیں اور میں پشاور میں کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں جبکہ افغانستان کے علاقہ غزنی میں میری جائیداد ہے جس پر میرے چچاوں اور بھائیوں نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے میں شدید پریشانی میں مبتلا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوگ مجھ سے نقدی بھی چوری کر کے افغانستان فرار ہو چکے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں، مجھے افغانستان نہ آنے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان حکومت سے رابطہ کر کے میری جائیداد اور رقوم برآمد کرانے سمیت مجھے ان سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں