خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے بی آرٹی پشاور اور بلین ٹری سونامی منصوبے کو شدیدتنقیدکانشانہ بنایا

بی آرٹی پشاور صوبے کیلئے کینسرکامریض بن چکاہے جس کا اب سدباب ہوناچاہئے،اپوزیشن راکین اسمبلی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے بی آرٹی پشاور اور بلین ٹری سونامی منصوبے کو شدیدتنقیدکانشانہ بنایا اپوزیشن اراکین نے واضح کیاکہ بی آرٹی پشاور صوبے کیلئے کینسرکامریض بن چکاہے جس کا اب سدباب ہوناچاہئے خدارا اس منصوبے حتمی افتتاح کیلئے حکومت ٹال مٹول کی بجائے واضح تاریخ کااعلان کرے،بلین ٹری سونامی میں نہایت بے دردی کیساتھ اپنوں کو نوازاگیاہے جب اس متعلق احتساب کی بات کی جاتی ہے تو جنگلات کوآگ لگاکر بدعنوانی چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے حزب اختلاف کے اراکین نے دونوں منصوبوں کیلئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی آرٹی اور بلین ٹری سونامی منصوبوں پربحث کے دوران بیشتر اپوزیشن اراکین تیاری کے بغیرآئے تھے تاہم انہوں نے روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے دونوں منصوبوں کو تنقید کانشانہ بنایا اے این پی کے خوشدل خان نے کہاکہ بی آرٹی پورے صوبے کیلئے کینسرکامریض بن چکاہے جس کا یاعلاج کیاجائے یاپھرمستقل سدباب ہوناچاہئے منصوبے کے متعلق کئی تاریخیں دی گئیں لیکن ہربارحکومت نے یوٹرن لے لیا عوام پوچھتی اتنے بڑے منصوبے کی ضرورت کیاتھی تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا ہے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی اب تو پشاورہائیکورٹ کے جج نے بھی کہہ دیا کہ اتنے بڑے منصوبے کی تکمیل کیااس صدی میں مکمل ہوسکے گی منصوبے کیلئے حکومت کے مطابق53ارب کاقرضہ لیاگیاصوبے کے عوام اب عمران خان کے قرض کے علاوہ پرویزخٹک کی جانب سے لئے گئے اس منصوبے کے قرض کی سودکی بھی ادائیگی کریگی بلین ٹری سونامی منصوبہ کرپشن کاگڑھ بن چکاہے اپنی بدعنوانی کی چھپانے کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو آگ لگادی جاتی ہے اس لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر بی آرٹی اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کی جائیں پی پی کے احمدکریم کنڈی نے کہاکہ بی آرٹی کے متعلق اپوزیشن نے کئی مرتبہ حکومت سے درخواست کہ اس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے لیکن حکومت ہماری بات تسلیم نہیں کررہی ہے اتنے بڑے منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلیاں کی گئیں حتیٰ کہ جو چیزیں نقشے میں دکھائی گئی تھیں بعدازاں ان چیزوں کو نکال دیاگیا سترارب منصوبے کی لاگت سوارب روپے سے تجاوزکرچکی ہے کیونکہ اس منصوبے کیلئے پانچ ارب روپے سے قائم گرین بلٹ کواکھاڑاگیاپہلے سے قائم سڑکوں کو باربارتوڑاگیااس کی رقم ملائی جائے تو سوارب روپے سے تجاوزکرچکی ہے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ بدعنوانی کاگڑھ ہے اگرمیں اس منصوبے میں بدعنوانی ثابت نہ کرسکاتواس ایوان سے مستعفیٰ ہوجائونگااس منصوبے کو خصوصی کمیٹی کے حوالے کیاجاناچاہئے اے این پی کے وقارخان نے کہاکہ29ارب روپے کامنصوبہ اب کیسی70ارب تک پہنچ چکاہے حکومت اپنی ناکامی کوچھپانے کیلئے افتتاح کی تاریخ دینے سے انکار کررہی ہے بی آرٹی سونامی منصوبے کے تحت صرف کاغذات میں درخت لگائے گئے میدان میں کچھ نہیں اس لئے خصوصی کمیٹی قائم کرکے دونوں میگاپراجیکٹس کو تحقیقات کرائی جائیں اے این پی کے شگفتہ ملک نے کہاکہ اس منصوبے کیلئے قرضوں کے بعد قرضے لئے گئے حکومت بی آرٹی کیلئے کیوں کمیٹی تشکیل نہیں دے رہی بی آرٹی کے باعث منٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے کی جاتی ہے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم سے لیکر بین الاقوامی امدادی اداروں تک نے اس منصوبے میں بدعنوانی کی نشاندہی کی ہے ،ایم ایم اے کی نعیمہ کشور اور ن لیگ کے سرداریوسف نے بھی منصوبے کو تنقیدکانشانہ بنایا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں