خیبرپختونخوا حکومت نے جے یوآئی کی آزادی مارچ کوناکام بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی

صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان اورڈرائیورز کے خلاف کاروائی کاآغاز بھی کردیا

پیر 14 اکتوبر 2019 21:40

خیبرپختونخوا حکومت نے جے یوآئی کی آزادی مارچ کوناکام بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا حکومت نے جے یوآئی کی آزادی مارچ کوناکام بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی،صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان اورڈرائیورز کے خلاف کاروائی کاآغاز بھی کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی انتظامیہ نے جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کوناکام بنانے کے لئے کمرکس کرلی،مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان اورڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں کاآغاز بھی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارسدہ اورمردان کی ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ میں بکنگ کرنیوالے گاڑی ڈرائیوران کودھمکیاں دی اورانکے موبائل نمبرز بھی حاصل کرلئے ہیں،آزادی مارچ میں بکنگ پرجانیوالے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی کاروائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں