وزیراعلیٰ محمودخان نے صوبے میں دیہی گھریلو مرغبانی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا
پیر 14 اکتوبر 2019 21:50
(جاری ہے)
ہر درخواست گزار پولٹری کے ایک یونٹ (پانچ مرغیوں اور ایک مرغے ) کیلئے 1050 روپے ادا کرے گا۔ ہر سال تقریباً 40,000 فارم یونٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ صوبائی حکومت معاشرے کے نادار طبقے کی فلاح پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، یہ اقدام صوبے میں کسانوں خصوصاً اس شعبے میں خواتین کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوںنے کہاکہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ 70 سالوں کے دوران خیبرپختونخوا کے زراعت ، لائیو سٹاک اور پولٹری کے شعبے میں صرف 47 ارب روپے خرچ کئے گئے تاہم انہوںنے واضح کیاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے 2018 سے 2023 تک اپنے موجودہ دور حکومت میں زراعت، لائیوسٹا ک او رپولٹری کے شعبے میں 85 ارب روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔ محمود خان نے کہاکہ ان کی حکومت صوبے میں بیک وقت زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد آمدنی میں اضافہ ، روزگار کی فراہمی اور غربت کا خاتمہ ہے ۔وزیراعلی نے اس موقع پر ماضی کی حکومتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی مخالف سیاسی جماعتوں کا مقصد اور وژن صرف کرپشن کرنا اور ذاتی مفادات کا تحفظ تھا جس نے قومی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا اور ملک کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ۔ محمود خان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور مخلص قیادت میں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیںجو صرف اصلاحات تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کو ریلیف اور تعاون فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے صنعتی صارفین کو ویلنگ ماڈل کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جو نہ صرف صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا بلکہ صوبائی خزانے میں آمدنی کے اضافے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ اس منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہاکہ گھریلو مرغبانی منصوبے کے تحت آئندہ چار سالوں میں پنجاب میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی، اسی طرح خیبرپختونخو امیں 10 لاکھ، سندھ میں 10 لاکھ جبکہ بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر میں پانچ پانچ لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی جو غربت کے خاتمے میں مدد دے گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کا اجراممکن بنایا ہے کیونکہ معاشرے کے نادار طبقے کو اٹھائے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کو ضم شدہ قبائلی اضلاع کرم ، باجوڑ اور خیبر تک توسیع دی جائے گی ۔ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں اور پاکستان عمران خان کی والہانہ قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل پا کر رہے گا ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد،صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان ،وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخو ا شہزاد بنگش ، ایم پی اے ملک واجد اور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
گورنرحاجی غلام علی کی کسٹمز ہاؤس پشاورمیں 2 شہید کسٹمز انٹیلی جنس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو