بی آرٹی کی کل لاگت66ارب روپے ہے،افتتاح کی تاریخ نہیں دے سکتے البتہ کام جلدمکمل ہوجائیگا،وزیرقانون

پیر 14 اکتوبر 2019 21:50

بی آرٹی کی کل لاگت66ارب روپے ہے،افتتاح کی تاریخ نہیں دے سکتے البتہ کام جلدمکمل ہوجائیگا،وزیرقانون
پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی کوبتایاگیاکہ بی آرٹی کی کل لاگت66.437بلین روپے ہے جس میں اے ڈی بی /اے ایف ڈی کاحصہ53.321بلین روپے جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کاحصہ13.116بلین روپے ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مارک اپ ریٹ1.94فیصد ہے جو25سال کے عرصے میں واجب الاداہے جس میں پانچ سال گریس پیریڈبھی شامل ہے اوراس منصوبے کو14اگست2017کومکمل ہوناتھا تاہم منظورشدہ پی سی ون ریوائزکے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ30جون2019تھی۔

یہ بات صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے اے این پی کے رکن سردارحسین بابک کے منصوبے سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے بتائی۔صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کاکہناتھاکہ منصوبے پر کام جاری ہے اگراس کے افتتاح کی تاریخ نہ دی جائے تو بہترہوگا البتہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ منصوبے پرکام جلدمکمل ہو۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں