صوبائی حکومت شعبہ توانائی میں نئی حکمت عملی کے تحت جدت کی طرف گامزن ہے،وزیراعلیٰ محمودخان
منگل 15 اکتوبر 2019 23:56
(جاری ہے)
چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 332 منصوبوں میں سے 280 مکمل ہیں جن کو متعلقہ آبادی کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہے۔
ان منصو بوں سے 90 ہزار خاندان مستفید ہونگے۔ دوسرے مرحلے کے تحت مزید 672 چھوٹے پن بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ منصوبے موجودہ دورحکومت میں مکمل کرلئے جائیں جن سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور تقریباً دو لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں محکمہ توانائی و بجلی خیبرپختونخوا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین، وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی، مکمل شدہ منصوبوں ، زیرتعمیر اور نئے منصوبوں خصوصی طور پر وفاقی حکومت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پیڈو کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے ، صوبائی حکومت کے ویلنگ ماڈل کی تکمیل ، صوبائی منصوبوں کو نیشنل جنریشن پلان میں شامل کرنے ، صوبے کے منصوبوں کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت ، پیسکو، اے ای ڈی بی ، سی سی پی اے ۔جی اور این ٹی ڈی سی میں صوبے کی نمائندگی اور کوہاٹ ڈویژن کو گیس کی فراہمی جیسے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں رواں ہفتے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرنے کا عندیا دیا گیا ہے جس میں متعلقہ وفاقی حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت ضلع چترال ، سوات اور دیر میں تین ہزار میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے حامل سترہ پن بجلی کے منصوبے قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ مسائل کو بھی رواں ہفتے اجلاس میں بطور ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیڈو کے مکمل کردہ منصوبوں میں مالا کنڈ تھری ،ریشون ، شیشی، پیہور،مچئی ، رانولیہ او ر درا ل خوڑشامل ہیں جن کی مجموعی استعداد 161.2 میگاواٹ ہے۔ علاوہ ازیں زیر تعمیر منصوبوں میں جبوڑی پن بجلی گھر ، کروڑہ ، کوٹو، مٹلتان اور لاوی ہائیڈرو پراجیکٹ شامل ہیں جن کی مجموعی استعداد 216میگاواٹ ہے ،یہ منصوبے 2022تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ اجلاس کو محکمہ توانائی کی مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈونرز کی معاونت سے پبلک سیکٹر ز میں چارنئے منصوبے پلان کئے گئے ہیں جن میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، بری کوٹ ، پاٹرک شرینگل اور گبرال کالام شامل ہیں ۔ ان منصوبوں پر رواں مالی سال کے دوران تعمیراتی کام شروع کر دیا جائیگا جو 2025میں مکمل ہوں گے۔منصوبوںکی لاگت 1233 ملین ڈالر ہے جبکہ سالانہ متوقع آمدنی 17860ملین روپے ہے ۔ سی پیک کیلئے ترجیحی منصوبوںکے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے پانچ منصوبے پہلے سے سی پیک میں شامل کئے جاچکے ہیں جن کی مجموعی استعداد 961 میگاواٹ ہے جبکہ 1243 میگا واٹ کے حامل چھ منصوبے سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ نئے ضم شدہ ضلع کرم میں 10.5 میگاواٹ کے چپڑی چرخیل منصوبے پر کام 2020 ء میں شروع کر دیا جائے گا جو چار سالوں میں مکمل ہوگا، منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4.5 ارب روپے ہے۔ اس کے علاوہ نئے اضلاع میں پن بجلی کی استعداد کی فیزیبلیٹی سٹڈی بھی کی جارہی ہے جس کی لاگت 150 ملین روپے ہے۔۔ صوبے میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 2056 ایف ائی آرز درج کی گئی ہیں، 560 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے 1128.8 ملین روپے کے بقایا جات وصول کئے گئے ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپس کا اجراء لائق ستائش ہے،مینا ..
وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات
نوجوان ڈاکٹرز کو نت نئی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دنیا بھر میں شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کرنا ہو ..
صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواکی زیر صدارت گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فضل حکیم خان
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
پشاور،ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنیوالے سرجن کو نوٹس جاری کردیا
خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کریگی،اجلاس
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایبٹ اباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
خیبر پختونخوا کی حکومت میں عوام کو بھر پور بنیادی سہولیات دے گی،پختون یار خان
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ