شوکت یوسفزئی مردوں پرپابندی کے باوجود خواتین کالج میں چلے گئے

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی خواتین کے تعیلمی ادارے میں مہمان خصوصی بن کر گئے، اپنی ہی حکومت کے نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:23

شوکت یوسفزئی مردوں پرپابندی کے باوجود خواتین کالج میں چلے گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی مردوں پرپابندی کے باوجود خواتین کالج میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفیکشن پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کی دھجیاں اڑا دیں۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گرلز کالج اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

محکمہ تعلیم نے سرکاری اداروں کی تقریبات میں مرد وزراء و اراکین اسمبلی کی شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔تاہم شوکت یوسفزئی خواتین کے تعیلمی ادارے میں مہمان خصوصی بن کر چلے گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں خیبر پختونخواہ میں مرد اراکین اسمبلی کی خواتین کے اسکول میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبے کے تمام گرلز اسکولوں اور خواتین کے اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگائی تھی۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر یہ پابندی لگائی۔ صوبے کے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔ضیاء اللہ بنگش نے ہدایت کی کہ لڑکیوں کے اسکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہونگی اٴْن میں خواتین صوبائی ارکان اسمبلی یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، جب کہ گرلز اسکولوں میں مرد حضرات کا داخلہ بند ہوگا۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ گرلز اسکولوں کی تقریبات یا کسی پروگرام میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی بھی نہ بلایا جائے، جبکہ گرلز اسکول کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر مشتہر نہ کیا جائے۔ خواتین اسکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں