خیبرپختونخوا میں تجارت کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، تیمور سلیم جھگڑا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:07

خیبرپختونخوا میں تجارت کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، تیمور سلیم جھگڑا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں لانا عالمی سطح پر بھی ایک مشکل ٹاسک ہے تاہم پاکستان اس درجہ بندی میں عالمی سطح پر اصلاح لانے والے بہترین ممالک میں شامل ہے پاکستان میں تجارت آسان بنانے کیلئے اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، پاکستان اور خیبرپختونخوا میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں کئی ایک رکاوٹیں حائل ہیں تاہم خیبرپختونخوا میں تجارت کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں کاروبار آسان بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کردہ اصلاحاتی پالیسی کے بارے میں اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ حال ہی میں اجلاسوں میں 14 مختلف ٹیکس، فیس اور انسپکشن مقامات کا پتہ چلا جنہیں سادہ بنانے کے بارے میں ابھی تک کسی نے نہیں سوچا ۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پیش رفت کیلئے صرف فیس، رولز اور طریقہ کار کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ نقطہ نظر اور حکومت کے رویے کی تبدیلی بھی ضروری ہوتی ہے، یہ ہمارا اصل چیلنج ہے تاہم سیاسی اونرشپ، اصلاحاتی عمل میں استحکام اور تفصیلات کی طرف توجہ دینے سے ہم اس سلسلے میں پیش رفت کر رہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹھوس ترقی صنعت کی ترقی سے منسلک ہے جو اس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، ہماری حکومت ریونیو میں اضافہ کیلئے سنجیدہ ہے تاہم جو لوگ ٹیکس دیتے ہیں ہم ان کیلئے کاروبار آسان بنانے کے سلسلے میں بھی برابر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار آسان بنانے کے سلسلے میں ہماری ٹاسک فورس کسی بھی سیکٹر کے ساتھ کام کر نے کوتیار ہے جو کاروباری عمل کی بہتری میں ہماری مدد کر ے یہ ایک کٹھن کام ہے جس پر بہت عرصہ پہلے کام کرنا چاہیے تھا تاہم اب یہ کچھ وقت لے گا اور بالا ٓخر میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاروں کو کاروباردوست ماحول فراہم ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں