صوبائی حکومت عام عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ہے،عبدالکریم

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:40

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت عوام کو خدمات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہے،اب وقت آگیا ہے کہ ہم معاشرے میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کوعملی جامہ پہنائیںاور عام لوگوں کیلئے قانون کو آسان بنائیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کا عوام سے وعدہ بھی ہے،صوبائی حکومت کے نافذ کردہ قوانین اس کی واضح مثال ہے جن کی بدولت لوگوں کیلئے ہر محکمہ میں آسانیاں پیدا ہوںگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹری کے زیراہتمام آگاہی حقوق صارفین کے حوالے سے سیمینار کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عبدالکریم خان نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے نہایت سازگار ماحول ہے ہمارا صوبہ معدنی دولت سے مالا مال ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کے سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے سازگار ماحول اور موجودہ قوانین میں ضروری تبدیلی لائی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں واقعہ روٹ بین الاقوامی تجارت کیلئے نہایت موزوں ہے ہمیں چاہیے کہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انڈسٹری نے حقوق صارفین کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہم اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع میں آگاہی تحفظ صارفین کے حوالے سے سیمینار منعقد کریں ۔تقریب میں چیمبر کے نمائندوں، وکلاء ،سرکاری اہلکاروں طلبا اور عام صارفین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں