پختون ڈرائیورز کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج کرنا کیس کمزور کرنے کے مترادف ہے،اسفندیارولی خان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:12

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرا سفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں تین بے گناہ پختون ڈرائیورز کی شہادت کا ایف آئی آر ایف ڈبلیو او کے نامعلوم اہلکار کیخلاف درج کرنے سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ اس کیس کو کمزور کیا جارہا ہے،ایف آئی آر میں باقاعدہ مئوقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرین پر سیدھی گولیا ایف ڈبلیو او کے اہلکار نے چلائی، پھر نامعلوم کیسے ہوگئی سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ تین پختون ڈرائیورز کا قتل دردناک اور اذیت ناک واقعہ ہے ،واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم اہلکار کے خلاف درج کرنے سے ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے اس کیس کو کمزور کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا معصوم ڈرائیورز پر سیدھی گولیاں چلائی گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولیاں سیدھی چلائی گئی ہیں ،یہی ویڈیو ٹھوس ثبوت کے طور پر بھی پیش کی جاسکتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں