صنعتی زونز کے فعال ہونے سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا ، محمودخان
افغانستان اور دیگر سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:36
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک ملاقات کے دوران کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے بھر میں ایک معاشی انقلاب آئے گا۔ لوگوں کو روزگار ملے گااور ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک سے منسلک منصوبوں میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ، کمیونیکشن پراجیکٹس، سوشیو اکنامک منصوبے ، زراعت ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ٹیوٹا ، اکنامک زونز ، ایریگیشن وغیرہ شامل ہیںجن کی تکمیل سے صوبے کی معیشت کو وسعت اور استحکام ملے گی۔ اٴْنہوںنے مزید کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں عوا م اورسکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن لوٹ آیا ہے ، افغانستان اور دیگر سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیںجس سے علاقائی تعاون ، امن و امان اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہو گی۔ صوبائی حکومت کی کوششوں سے گلگت سے شندور روڈ کو سی پیک کے متبادل استعمال کرنے کیلئے پہلی فرصت میں شندور سے چترال تک کے حصے کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی۔ اس روٹ کی تکمیل سے شمالی علاقہ جات میں سیاحت اور تجارت کے شعبے میں بہتری آئے گی جبکہ مقامی افراد کو روزگار بھی میسر آئے گا۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ چکدرہ سے فتح پور تک سوات ایکسپریس وے فیز ٹوبھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے جس کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی جبکہ سیاحت کے شعبے کیلئے بھی کارآمد ثابت ہو گا۔اٴْنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اسی تناظر میں پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی تعمیرممکن بنائی جائے گی۔ پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں بھی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ مذکورہ موٹروے سے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام بھی بھر پور استفادہ کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری صوبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے صوبائی حکومت صوبے بشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت