گورنرشاہ فرمان کاروزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر اظہارافسوس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:36

گورنرشاہ فرمان کاروزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو مدتوں یادرکھاجائیگااورصحافت کیلئے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کو یہ صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں