صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ناقص کارکردگی پر برہم

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:35

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے فرائض سر انجام دینے میں بالکل ناکام نظر آ رہا ہے صوبے میں بیشتر نجی کلینکس ناجائز منافع خوری کی خاطر ڈینگی کے حوالے سے خوف ہراس پھیلا رہے ہیں نجی کلینکس کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ناجائز منافع خوری سے روکنا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ذمہ داریوں میں آتا ہے لیکن ہیلتھ کیئر کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر نظر آتا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر رکھا ہے اور انہوں نے بورڈ آف گورنرز کہ ممبران کو ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اور بتایا کہ صوبے کی عوام کو اعلی صحت کی سہولیات دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کے نظام میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے اور موجودہ نظام اور اس کو چلانے والے افسران بالکل سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے اور ایک مافیا کی صورت میں نظام پر قابض ہے۔

ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے تاکہ ہم عوام کی خدمت کر سکیں اور ہم کسی مافیا کے ہاتھوں عوام کو ذلیل و خوار نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں