ضلعی انتظامیہ کاصدرکے مختلف بازاروں میں کاروائی،شاپنگ بیگزبرآمد

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:35

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء)ضلعی انتظامیہ پشاورنے صدرکے مختلف بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے 3سوکلوگرام پلاسٹک بیگز برآمدکرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکینٹ نے صدربازارکادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ ماحولیات کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پرانہوںنے مختلف بازاروں میں قائم میگامالز،سٹورز،دکانوں اورگوداموں سے 3کلوگرام شاپنگ بیگز برآمدکرلی۔تحویل میں لئے گئے شاپنگ بیگزمعائنے کیلئے لیبارٹری بجھوادئیے گئے ،رپورٹ آنے کے بعدمزیدکاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں