پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید28افراد میں ڈینگی کی تصدیق

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:15

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید28افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2340اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد5863تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5ہزار684ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے اتوار کے روزجاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پشاورمیں11،صوابی 10اورہریپورمیں7نئے کیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں179مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں