انتخابی عمل میں خواتین سمیت تمام طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت چاہتے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

انتخابی عمل میں خواتین سمیت تمام طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت چاہتے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ خواتین اور دیگر تمام طبقات کی انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے اور اس حوالے سے سول سوسائٹی کی سطح پر ہونے والی ہر کاوش میں کمیشن بھر پورحصہ ڈال رہا ہے ۔ پیر کے روزجینڈر افئیرز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر مقبول احمد نے کہا کہ سول سوسائٹی خصوصاًً طلبہ و طالبات کی جانب سے انتخابی عمل میں خواتین کی زیادی سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئے کوششیں نہایت حوصلہ افزا ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف امور قوانین سے متعلق نشستوں کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات الیکشن کمیشن کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے آگاہی مہم میں نمل یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا خصوصی طور پر شکر یہ ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائیریکٹر جینڈر افئیرز نگہت صدیق نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں خواتین کی رجسٹریشن آبادی کی نسبت انتہاء کم ظاہر کی گئی ہے تاہم اس مسئلے کے حل کے لئے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کے تعاون سے مہم اب بھی جاری ہے، ضم شدہ اضلاع کے حالیہ انتخابات میں خواتین کا ٹرن آوٹ حوصلہ افزا رہا ہے، خصوصی افراد کو ووٹ ڈالنے کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جینڈر افئیرز ہارون خان شینواری نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے اپنے علاقوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین اور دیگر محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہم شروع کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں