پشاور،ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس

پیر 11 نومبر 2019 22:24

پشاور،ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس
پشاور۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا ایک اجلاس خیبرپختونخوا اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی، سردار حسین بابک ارشد ایوب خان،محمد ادریس، فضل شکور ،مس نعیمہ کشور،مس آ سیہ خٹک، محمدشعیب ،حافظ اسلام الدین، سید فخر جہان ،محمدریاض اور وزیر قانون پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد نے بطور ایکس افیشیو ممبر شرکت کی،اجلاس میں سابقہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں ضم ہونے اور وہاں انتخابات میں صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے بعد قائمہ کمیٹیوں میں اراکین کی تعداد 9 سے بڑھا کر 13 کرنے پر تفصیلی بحث کی گئی اور معاملہ اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں