مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے ، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، وزیراعلی محمود خان
جمعرات 14 نومبر 2019 19:51
(جاری ہے)
وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طورپر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور وہاں ہندو ں کی آبادکاری میں مصروف ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت تاثرات پیدا کئے ہیں۔ وزیراعلی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور یقین دلایا کہ پاکستان خصوصا خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیںہم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکمت عملی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے تاہم وہ یہ بھی واضح کر چکے ہے کہ دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔دشمن مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر ناکام ہوچکا ہے ، وہ جتنی بھی کوشش کرلے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ کشمیر اور پاکستان کے عوام پہلے بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی مل کر دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کی اہمیت ، بدلتے ہوئے منظر نامے اور خیبرپختونخو ااور آزاد کشمیر کے درمیان تجارتی وثقافتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ مانسہرہ سے میرپوربراستہ مظفر آباد تک موٹروے کا منصوبہ زیرغور ہے جو ایک طرف مانسہرہ کے مقام پرمرکزی شاہراہوںسے منسلک ہوگا اور دوسری طرف میرپور سے دینہ اور وہاں سے لاہور سے منسلک ہوگا، یہ ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک بن جائے گا جس کی وجہ سے ہم مزید قریب ہوجائیں گے اور باہمی تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام جغرافیائی اور ثقافتی طور پر بھی مزید مضبوط ہوجائیں گے ۔ وزیراعلی نے مذکورہ منصوبے کی اہمیت سے اتفاق کیا اور اپنی طرف سے اس منصوبے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے کوشش کا یقین دلایا ۔ وزیراعلی نے مائنز اور منرل کے شعبے میں کشمیر ی صدر کی طرف سے باہمی تعاون کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنی شعبے میں بڑی استعداد موجود ہے ، ملک میں تیل کی مجموعی پیداوار کا 52 فیصد یہ صوبہ فراہم کرتا ہے ، قبائلی علاقوں میں بھی معدنی ذخائر کی ٹھیک ٹھاک استعداد موجود ہے ہم اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا دونوں مل کر اس شعبے میں باہمی تعاون کیلئے طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں۔وزیراعلی نے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور عندیہ دیا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے ۔ ملاقات کے اختتام پر رہنماں کی طرف سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو