ش*پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، بلوچستان کے گرلز کراٹے کھلاڑی حلیمہ نے سیمی فائنل میں واپڈا کے کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی، فائنل میں گولڈ میڈل کی جنگ بلوچستان کی حلیمہ اور پاک آرمی کی کھلاڑی کے درمیان ہوئی جسمیں بلوچستان کی حلیمہ نے پاک آرمی کی کھلاڑی کو شکست سے دو چار کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلی، جبکہ باکسنگ ایونٹ میں بلوچستان کے باکسرز کے سامنے یپارٹمنٹس اور صوبوں کے باکسرز بے بس نظر آئیں ،بلوچستان کے جمال شاہ نے سندھ کے محمد علی کو پہلے راونڈ میں ناک آوٹ کیا, عبدالصمد نے ریلوے کے کھلاڑی کو ہرایا،بلوچستان الیاس نے 57کے جی میں جبکہ زاکر نے 49 کے جی میں کامیابی حاصل کی، اور گرلز میں ملائیکہ زاہد نے کے پی کے کی باکسر کو ناک آوٹ کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسری جانب ووشو ایونٹ میں بوائز و گرلز میں بلوچستان کے تین گرلز اور تین بوائز کھلاڑیوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، بوائز ایونٹ کے 85 کے جی میں محمد اسلم نے ایچ ای سی کے کھلاڑی کو شکست دیدی، 75 کے جی میں حمیداللہ نے پنجاب کے کھلاڑی اور 70 کے جی میں سہیل احمد نے پاکستان پولیس کے کھلاڑی کو چاروں شانے چیت کردیا، وومن ووشو ساندا ایونٹ میں بلوچستان کی زینب نے 60کے جی میں اسلام آباد کی کھلاڑی کو jہرادی، 56 کے جی میں بلوچستان کی ہما بتول نے ریلوے کی کھلاڑی کو زیر کیا، جبکہ بلوچستان کی کینزہ فاطمہ نے 52کے جی میں ایچ ای سی کی کھلاڑی کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں