طلبہ ملک وقوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں ، عقیق حسین

اتوار 17 نومبر 2019 11:55

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ ملک وقوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہمارا قومی فریضہ ہے ،پاکستان کے طلبہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کر رہے ہیں ،حکومت طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ،بنوں پولیس امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون بنوں سٹی میں ضلع کی سطح پر سکولوں کے مابین نعت ,ملی نغمے ,قومی ترانی, تقاریر و دیگر مقابلے اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر ماسٹر عبدالحفیظ قریشی ,ورکنگ یونین آف جرنلسٹس بنوں ڈویژن کے جنرل سیکرٹری روفان خان , سیکرٹری اطلاعات قاسم احمد ورکنگ یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری ہدایت اللہ و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طلبہ خود کوجدید تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ طلبہ ہی ملک وقوم کا بیش قیمتی سرمایہ ہیں یہ ملک لازوال قربانیوں کی بدولت ملا ہے جس کی بقا وسلامتی کیلئے قربانیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ پور توجہ تعلیم پر مرکوز کریں تعلیم کی ہی وجہ سے طلبہ ترقی کرسکتے ہیں جو محنت نہیں کرے گا وہ کامیابی کی بجائے ناکامی کی طرف بڑھے گا ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ والدین اور اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا کریں کیونکہ کامیابی تعلیم اور عزت میں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں