پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید05افراد میں ڈینگی کی تصدیق

اتوار 17 نومبر 2019 20:10

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید05افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2663اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد7007تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6993ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے اتوار کے روزکے روزجاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پشاور4اورڈی آئی خان میں1 نئے کیس سامنے آیا ہے جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں14مریض تاحال زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد مندرجہ زیل ہے پشاورمیں2663،نوشہرہ215، مہمند1،خیبر182،چارسدہ71، چترال0،شانگلہ227، سوات582،بونیر112،باجوڑ228،دیر اپر6،دیر لوئیر189،مالاکنڈ6،صوابی481،مردان342،تورغر0، کوہستان9،مانسہرہ373، ہریپور325،ایبٹ آباد145، اورکزئی0،بٹگرم 150، کرم1، کوہاٹ431، کرک41، ہنگو34، شمالی وزیرستان 0، لکی مروت38،بنوں28، ٹانک1،جنوبی وزیر ستان0اورڈی آئی خان میں126ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں