لله*کامران بنگش منگل کوپاکستان کے پہلے ’ٹوائلٹ فائنڈر ایپ ‘ کا افتتاح کریںگے۔ترجمان محکمہ سائنس و آئی ٹی

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

؁پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخواکے ترجمان ریاض غفور نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شہریوں کو بالعموم اور سیاحوں کو بالخصوص صحت افزاء ماحول فراہم کرنے کی غرض سے کل 19 نومبر کو محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سیل خیبرپختونخوا مل کر پاکستان کے پہلے ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف سمیت واٹر، سینیٹیشن اور صحت و صفائی کے متعلق کام کرنے والے آرگنائزیشنز کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ایپ انڈرائڈ موبائل فون یوزرز کے لئے پلے سٹور پر دستیاب ہوگا جہاں سے صارفین ڈاونلوڈ کرکے استعمال کر سکیں گے جبکہ بہت جلد یہ آئی فون یوزرز کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی ہدایات کے مطابق تمام سیکٹرز میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے جس سے ایک جانب پیپرلیس ماحول کے ساتھ ساتھ عوامی امور کو سرانجام دینے میں شفافیت اور تیزی آرہی ہے تو دوسری جانب بہترین طرزحکمرانی کے ماحول کو حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں