ٹ*حکومتی شرط غیر قانونی تھی ‘فیصلہ انصاف کی جیت ہے ‘ ارباب افضل حیات

ھ*سب سے بڑی گارنٹی 22کروڑ عوام اور اپنی جماعت ہے‘عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

) پشاور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن ) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان اور پی کے 68 کے سابق امیدوار ارباب افضل اکبر حیات خان نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے امید ہے کہ میاں محمدنواز شریف جلد تندرست ہو کروطن واپس لوٹیں گے‘انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ‘قوانین کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے ‘ انہوںنے کہا ہے کہ سو فیصد دعوے سے کہتے ہیں کہ نواز شریف علاج کے بعد ملک میں واپس آئیں گے اور اپنے خلاف بنائے گئے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ جب میاں محمدنواز شریف کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تو اس وقت وہ اپنی بیمار اہلیہ کے پاس لندن میں موجود تھے کیا اس وقت انہوں نے کوئی شورٹی بانڈ دے رکھا ‘محمدنواز شر یف کا ماضی سب کے سامنے ہے ان کی سب سے بڑی گارنٹی 22کروڑ عوام اور ان کی اپنی جماعت ہے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور امید ہے کہ عوام ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کاساتھ دیں گے اور مستقبل میں حکومت صرف اور صرف مسلم لیگ کی ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں