گ* ہو شربا مہنگائی نے غریب طبقے کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے،ڈاکٹر فائزہ رشید

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

لله*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) پی پی پی کی صوبائی رہنما اور سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے موجودہ حکومت کی غریب کش پالیسوں پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آئے روز کی ہوشر با مہنگائی نے غریب طبقے کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ہے ضروریات زندگی کا حصول عام ادمی کیلئے ممکن نہیں رہا اور یہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ گوشت گھی اور دالیں تو دور کی بات سبزی اور اٹا کو بھی مہنگا کیا گیا ہے جس سے عام ادمی فاقہ کشی پر مجبور ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہ موجودہ حکومت نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے جن کے پاس نہ تو کوئء منصوبہ بندی ہے اور نہ کو ئء ان کو سمجھ بوجھ حاصل ہے کہ مہنگائء کو کس طرح کنٹرول کیا جاسکے جب ٹماٹر کی قیمت فی کلو تین سو پچاس روپے ہوں تو عام ادمی ضروریات زندگی کسطرح گزار سکے گا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت واحد حکومت تھی جس نے کم امدن والوں کو ریلیف دیا ہے اور ہر بجٹ میں غربت کے کنٹرول کیلئے منصوبہ بندی کی تھی جس سے غریب طبقے کی ضروریات پوری ہوتی اور ملک کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا بہترین پروگرام دیا جس سے نچلے طبقے کی لوگوں کو ریلیف ملا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں