جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کا عنایت اللہ خان کی صدارت میں اجلاس

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی سیاسی وانتخابی کمیٹی کا اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی و صدر سیاسی کمیٹی عنایت اللہ خان کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، سابق نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی سعید گل ، محمدریاض خان ، سردار خان باجوڑی ، حمداللہ جان بڈھنی ، عبدالرزاق عبائی ، عالمگیر آفریدی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال ، آئندہ بلدیاتی انتخابات ، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی امور کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور ان کے تیاریوں کے آغاز کا اعلان کردیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں