انڈر21 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز25نومبرکوہونگے

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) 28 نومبر سے لاہور میں شروع ہونیوالی انڈر21 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا کی دو ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 25 نومبر کو صبح گیارہ بجے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہدایت اللہ خان نے ٹرائلز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت فارم ب‘شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ کٹ میں ٹرائلز میں شرکت یقینی بنائیں ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی مقابلوں میں ملک ھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ان مقابلوںمیں خیبرپختونخوا سے دو ٹیمیں شرکت کریں گی ٹرائلز پچیس نومبر کی صبح گیارہ بجے ہونگے جس کے لئے سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کے چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر محمد سعید خان سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ہاکی اولمپئن ایبٹ آباد کے نعیم اختر‘ہیڈ کوچ و سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری اورممبر پی ایچ ایف وزیرزادہ شامل ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں