ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوانے شاعرغازی سیال کی عیادت کی

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا شمع نعمت نے گزشتہ روز پشتو کے معروف بزرگ شاعر و ادیب غازی سیال کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور عیادت کی اور ان کو ملنے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمع نعمت کا کہنا تھا کہ غازی سیال کا پشتو شاعری میں نمایاں کردار رہا ہے جبکہ موصوف ادیب اور لکھاری بھی ہیں۔ انہوں نے غازی سیال کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ غازی سیال جیسے شاعر ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں جن کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ ثقافت کبھی بھی ان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اس موقع پر شمع نعمت نے غازی سیال کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں