پشاور، مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، چھ افراد گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 20:25

پشاور، مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، چھ افراد گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے ٹماٹر بیچنے والے چھ افراد کو گرفتار کر کے ٹماٹروں سے بھرے تین ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں۔ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران ٹرک اور ٹماٹر سرکاری تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر سے بھرے ٹرکوں کو منڈی سے باہر ریٹ بڑھانے کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے عمل کی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا ہے، مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں