[خیبر پختون خوا حکومت کا بڑا فیصلہ، نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا فیصلہ

/ماہانہ اعزازیہ آنے والے دیگر صوبائی گیموں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی دیا جائیگا۔ سینئر وزیر عاطف خان -گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار،سلور میڈل کو 15 ہزار جبکہ براونز میڈل والے کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائیگا

جمعرات 21 نومبر 2019 20:50

Oپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) خیبر پختون نخوا حکومت نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعزازیہ آنے والے صوبائی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی دیا جائیگا۔یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو اگلے سال جنوری سے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا جائیگا اور ایک سال تک ماہانہ اعزازیہ دیا جائیگا۔نیشنل گیمز اور آنے والے صوبائی گیمز میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائیگا،سلور میڈل حاصل کرنے والوں کو 15 ہزار روپے جبکہ براونز میڈل والے کو 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا،اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوچز پورے پاکستان سے بھرتی کئے جائینگے جن کے لئے نیشنل سطح پر گولڈ میڈل ہولڈر ہونا ضروری ہے۔اجلاس میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ دینے کا مقصد کھلاڑیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر 26 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبے میں 1000 کھیلوں کے میدان بنانے کے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں بھی سب ڈویڑن کے سطح پر سپورٹس کمپلیکسز بنائے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں