عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر صحت خیبرپختونخوا

جمعرات 21 نومبر 2019 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر عوام کو بہترین علاج کے سہولیات مہیا کرنے کا مقصد غریب لوگوں کی ان کی تکالیف کا ازالہ کرنا ہے جو اپنے مریضوں کو علاج کے لیے پشاور لانے پر انہیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت ڈاکٹر فاروق جمیل، ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت ڈاکٹر ارشد خان اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ تمام اضلاع میں ایکسیڈنٹ، ایمرجنسی اور آئی سی یو کو فعال بنایا جائے اور غریب عوام کو ہسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مزید ہدایت کی کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات شروع کیے جائیں جبکہ گردوں کے مریضوں کے لئے ڈائلیسز یونٹ کا قیام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ صحت کی تمام ترقیاتی اسکیموں کی فوری طور پر تکمیل بھی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں