خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 8176.285 ملین روپے لاگت کے 20 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

جمعہ 22 نومبر 2019 21:35

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 8176.285 ملین روپے لاگت کے 20 پراجیکٹس کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری/ سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عاطف رحمان کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران، متعلقہ محکموں کیسینئر افسران اور ضم شدہ اضلاع کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے مختلف شعبوںبشمول زراعت، داخلہ، اعلی تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق 21 پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 20 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جبکہ ایک پراجیکٹ کو غیرموزوں ڈیزائن کے باعث مو خر کرکے اصلاح کے لئے متعلقہ محکمہ کو واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 945 ملین روپے لاگت کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام (TYDP) اور تیز رفتار عمل درآمد پروگرام (AIP) کے ایک پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

اس سے ضم شدہ علاقوں میں نہ صرف ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ انہیں صوبے کے باقی علاقوں کے برابر لانے میں بھی مدد ومعاونت ملے گی اس موقع پر اجلاس کے چیئرمین نے ہدایت کی کہ حکومتی عزم اور ترجیحات کے مطابق تیز رفتار عمل درآمد پر وگرام (AIP) کو ترجیح دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے میں منظور کردہ پراجیکٹس میں قبائلی اضلاع میں موجودہ وٹرنری اداروںکے تیار، تعمیر اور تعمیر نو میڈیسن فار آل ، ڈی وارمرویکسین کی فراہمی اور تمام موجودہ ریگولر وٹرنری اداروں میںا دویات کی فراہمی قابل امکان سہولیات کے قیام ، تعمیرنو، قابل امکان اضلاع میں پائلٹ بنیادوں پر وسیع پیمانے پر ماس ویکینیشن کے ذریعے بیماریوں سے پاک زون کے قیام، مہمند ایجنسی میں تین سی وی ڈیز، 23 وی سی ایس اور 16 اے آئی سی ایس کھولنے اور ایک سی وی ڈی لکڑو کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی ، ایف آر لکی میں 8 وٹرنری سنٹرز اور آٹھ اے آئی سی ایس کھولنے ، جنوبی وزیر ستان میں 41 ۔

وٹرنری سنٹرز، 22 اے آئی سیز کھولنے اور ایک سی وی ڈی کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی ، اورکزئی ایجنسی میں تین سی وی سیز اور 9 ۔ اے آئی سیز کھولنے اور چار سی وی ڈیز کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی،باجوڑ میں پانچ سی وی ڈیز، پانچ سی وی سیز اور چھ اے آئی سیز کھولنے اور دو سی وی ڈیز کی سی وی ایچ سطح پر درجہ بلندی ، الف آر بنوں میں پانچ وٹرنری ڈسپنسریز، پانچ سول وٹرنری سنٹرز اور دس اے آئی سیز کھولنے اور ایک سی وی سی کی سی وی ڈی سطح پر درجہ بلندی، خیبر میں 18 وٹرنری سنٹرز اور 26 ۔

اے آئی سیز کھولنے جمرود میں سیمن پروڈکشن یونٹ کے قیام اور سابقہ فاٹا میںوٹرنری بریڈ کو بہتر بنانے لائیوسٹاک ڈائریکٹریٹ سابقہ فاٹا کی استعداد کار بڑھانے ، سابقہ فاٹا میں ماڈل ڈیری فارم کے قیام ، ضم شدہ علاقوں میں زراعتی اور باغبانی کی سرگرمیوں کے فروغ ، کرم ایجنسی میں پانچ سی وی سیز اور آٹھ سی وی ڈیز، 22 اے آئی سیز اور تشخیصی لیبارٹری کھولنے ، ضم شدہ علاقوں میں اراضی کو ہموار کرنے کے لئے ارتھ موونگ میشنری کی خریداری اور فراہمی کے پراجیکٹس شامل میں جبکہ داخلہ کے شعبے میں ضلع خیبر میں ایف آئی اے اور نادرا کے ذریعے تو رخم باڈر آپریشن سسٹم کے پراجیکٹ اور اعلی تعلیم کے شعبے میں سوات اور ٹانک کے اضلاع میں گورنمنٹ کالجز کی بحالی اور استحکام،، کرک میں GPI کے نزدیک کامرس کالج کے لئے عمارت کی تعمیر اور تھرڈپارٹی ٹرانسپورٹ پر ووائڈرز کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے منصوبوں کی آپریشن منظوری دی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں