جنوبی کورین سفیر کی سیکرٹری پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا سے خصوصی ملاقات،12ملین امریکن ڈالر پراجیکٹ بارے تبادلہ خیال

پراجیکٹ کا بجٹ 12 ملین امریکن ڈالر ہوگا جو 2021-2025 تک چار سالوں میں مکمل ہوگا جس سے 125 لیٹر ز فی سیکنڈ حاصل ہوسکے گا

جمعہ 22 نومبر 2019 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ساوتھ کوریا کی جانب سے حویلیاں ایبٹ آباد میں گریوٹی کی بنیاد پر محفوظ پینے کی پانی کے دستیابی سکیم کے لئے 12 ملین امریکن ڈالر گرانٹ کے حوالے سے پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ پشاور میں خصوصی اجلاس جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں ساوتھ کورین سفیر اعلیٰ کیوک سنگ کیو ، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی تعاون ایجنسی کوریا جنہو چوئی اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ انجینئیر بہرمند خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر سائوتھ کورین سفیر کیوک سنگ کیو نے پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ و گہرے تعلقات ہیں اور ہم اس پراجیکٹ کے ذریعے انہیں اور بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ کے سیکرٹری انجینئیر بہرہ مند خان نے جنوبی کوریا کے سفیر کے ساتھ حویلیاں بارے ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے انھیں آگاہ کیا کہ حویلیاں ایبٹ آباد میں مقامی لوگ پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

جبکہ گریوٹی کی بنیاد پر محفوظ پینے کے پانی کی دستیابی سکیم سے وہاں پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیاہو سکے گا جبکہ پانی سے پیدا شدہ بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کا بجٹ 12 ملین امریکن ڈالر ہوگا جو 2021-2025 تک چار سالوں میں مکمل ہوگا جس سے 125 لیٹر ز پانی فی سیکنڈ حاصل ہوسکے گا۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ کے سیکرٹری انجینئیر بہرہ مند خان نے جنوبی کوریا کے سفیر اعلیٰ کیوک سنگ کیو کو چترالی چغہ، ٹوپی اورروایتی چادرجبکہ بین الاقوامی تعاون ایجنسی کوریاکی ٹیم کو بھی روایاتی تحفے دئیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں