خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قائم پولیس ایکسس سروس میں مجموعی طور پر پچھلے دس مہینوں کے دوران 4354 شکایات موصول

3783 شکایات کا ازالہ ، بقیہ شکایات پرکارروائی جاری

اتوار 8 دسمبر 2019 15:25

پشاور۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قائم پولیس ایکسس سروس میں مجموعی طور پر پچھلے دس مہینوں کے دوران 4354 شکایات موصول ہوئیں، جن میں 3783شکایات کا ازالہ کیا گیاجبکہ بقیہ شکایات پرکارروائی جاری ہے جن میں بعض شکایات کی نوعیت سول مقدمات اور بعض کا تعلق دوسرے محکموں سے ہے۔واضح رہے کہ محکمہ پولیس میں پولیس ایکسس سروس کا قیام ایک اہم قدم تصور کیا جاتا ہے،ابتدائی طور پر پولیس ایکسس سروس کا قیام سنٹرل پولیس آفس پشاور کی سطح پر عمل میں لایا گیا، اس کی کامیابی اور بہترین نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا، اس وقت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ایکسس سروس سرگرم عمل ہے، پولیس ایکسس سروس میں پیغام پہنچانے کے وہ تمام طریقے اور ذرائع ممکن بنا دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے صوبے کے کونے کونے سے شکایات کنندگان کی شکایات بہ آسانی وصول کی جاسکتی ہیں، صوبے کے تمام عوام اب ایس ایم ایس ، فیکس ، ای میل، ٹیلی فون(پولیس ٹو ویکٹم سروس)، آن لائن ایف آئی آر ، ڈاک اور پیغام رسانی کے دیگر ذرائع یا بذات خود جا کر پولیس ایکسس سروس میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نظام کے تحت ہر شکایت PAS کے خود کار ڈیٹا بیس میں درج ہوتی ہے اور شکایت کنندہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی شکایت سے متعلق ایک کوڈ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح PAS میں جو بھی شکایت رجسٹرڈ ہوگی تو سسٹم متعلقہ ایس ڈی پی او اور ڈی پی اٴْو کو ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیتا ہے اور متعلقہ ایس ڈی پی او اطلاع موصول ہونے کے 24گھنٹوں کے اندر اندر شکایت کنندہ سے رابطہ کرتا ہے، تمام پولیس ایکسس سروس کمپیوٹرائزڈ ٹائم لائن، مانیٹرنگ نظام سے لیس ہے جو شکایات کا مقررہ وقت میں ازالہ یقینی بناتا ہے جو سب کو بلا امتیاز برابر رسائی اور انصاف فراہم کرتا ہے اور یہ رسائی آسان ،تیز اور بلاواسطہ ہے اور مخصوص کوڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شکایت نظر انداز نہیں کی جاتی۔

اور شکایت کا ازالہ ہونے تک آسانی سے مانیںٹر کی جا سکتی یے اور یوں شکایت ردی کی ٹوکری میں نہیں جاتی۔ شکایت درج کرنے کے بعد شکایت کنندہ کو موصول ہونے والی کنفرمیشن ایس ایم ایس حوصلہ افزائی کا کام کرتا ہے جو متاثرہ شخص کو یقین اور اٴْمید دلاتی ہے کہ پولیس اس کے ساتھ ہے، پشاور میں مجموعی طور پر 1448 ، مردان میں 354 ، چارسدہ میں 237 ، نوشہرہ میں 242، صوابی میں 216، سوات میں 103 ، بونیر میں 44، شانگلا میں 17، دیر لوئر میں 65، دیر آپر میں 33، چترال میں 26، ایبٹ آباد میں 238، ہری پور میں 117، مانسہرہ میں 217، بٹگرام میں 20، کوہستان لوئر میں 7،کو ہستان آپر میں 8،کے پی کوہستان میں 3، تور غر میں 2، کوہاٹ میں 164، ہنگو میں 53، کرک میں 147 ، بنوں میں 132، لکی مروت میں 191 ، ڈی آئی خان میں 204اور ٹانک میں 66 شکایات موصول ہوئیں۔

اب شکایت کنندہ کو اپنی شکایت کے ازالے کیلئے پولیس افسران کا انتظار کرنا نہیں پڑتا، اس نظام کے تحت متعلقہ ایس ڈی پی او چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر متاثرہ شخص سے خود رابطہ کر کے اس کو اپنے آفس بلاتا ہے اور شکایت کنندہ سے رابطہ کے بارے میں واپس پولیس ایکس سروس نظام کو اطلاع دیتا ہے۔ واضح رہے صوبہ بھر کے عوام نے پولیس ایکسس سروس کے قیام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسے اپنے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے بہترین فورم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں