خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شانگلہ کا دورہ

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شانگلہ کا دورہ کیا اور اپنے حلقہ پی کے 23 کے موقع پر مختلف جگہوںپر گئے اوروہاں پر علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر تمام مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور غمزدہ خاندانوں سے ملے۔ بشام میں فیض الرحمن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں