باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپرسول ایویشن اتھارٹی کے اہلکاروںنے ایمانداری کی مثال قائم کردی

اتوار 8 دسمبر 2019 19:25

پشاور۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپرسول ایویشن اتھارٹی کے اہلکاروںنے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ متحدہ عرب امارات سے بذریعہ امارات ایئرلائن فلائٹ نمبر EK-636باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپہنچنے والے مسافرزرولی خان ولدجلات خان سے کسٹم سکریننگ مشین میںبوقت04:47سامان کابیگ رہ گیاجس میں موبائل فون،تین لاکھ روپے کاسوناسیٹ،کپڑے ودیگرقیمتی سامان موجودتھا۔

وہاںپرموجودپورٹرامین نے ڈی وی او عمران صدیقی کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی نے متعلقہ اہلکاروںکواحکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بیگ کے مالک تک فی الفوررسائی حاصل کرکے بیگ باقاعدہ تصدیق کے بعدبیگ مالک کے حوالے کردیاجائے جس پرکاروائی کرتے ہوئے بیک کے مالک جوکہ نوشہرہ کارہائشی تھاکوباقاعدہ تصدیق کے بعدبیگ حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورمنیجروچیف آپریٹنگ آفیسرعبیدالرحمان عباسی نے پورٹرامین اور ڈی وی او عمران صدیقی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دونوںاہلکاروںنے ایمانداری اورفرض شناسی سے ادارے کانام روشن کیاہے اوربلاشبہ اس ایماندی اورفرض شناسی کی بدولت بیرونی ملک وطن عزیزاورادارے کی نیک نامی ہوگی۔اس موقع پرمتحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافر زرولی خان نے تصدیق کے بعدسامان وصول کرتے ہوئے دونوںاہلکاروںکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایئرپورٹ منیجرکے بھی خصوصی طورپرمشکورہیںجنہوںنے اہم جگہوںپرایسے ایمانداراورفرض شناس اہلکاروں کوتعینات کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں