ں* ماضی میںجودیمک ملک کی بنیادیںکھوکھلی کررہاتھا، اس دیمک کاخاتمہ کردیاہے، اسدقیصر

]عوام کی بلاامتیاز خدمت،ملکی معیشت کااستحکام ہی ہمارے سیاست کامحور ہیں،ضلع صوابی کے مزیدترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے جومیگاپراجیکٹس کاآغاز کردیااس کے دورراس اثرات مرتب ہوںگے ٰآنے والی نسل کے ضروریات کودیکھ کرفیصلے اورمنصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ماضی میںجودیمک ملک کی بنیادیںکھوکھلی کررہاتھاانشاء اللہ اس دیمک کاخاتمہ کردیاہے،عوام کی بلاامتیاز خدمت،ملکی معیشت کااستحکام ہی ہمارے سیاست کامحور ہیں،ضلع صوابی کے مزیدترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے جومیگاپراجیکٹس کاآغاز کردیااس کے دورراس اثرات مرتب ہوںگے،آنے والی نسل کے ضروریات کودیکھ کرفیصلے اورمنصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صوابی میںگورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول سلیم خان کی 30.82ملین روپے کی لاگت سے معیار(سٹینڈرڈائزیشن)کے مطابق تعمیرکرنے،پلوڈہنڈسے سلیم خان تک 38.307ملین روپے کی لاگت سی2.6کلومیٹرروڈ،عید گاہ سے غلام جان تک24ملین روپے کی لاگت سی1.5کلومیٹرروڈ،گورنمنٹ ہائی سکول سے میراحمدخیل چم تک 2کلومیٹرروڈ،1.21کلومیٹر حمیدروڈ اورقاضی آبادسے سلیم خان چوک تک روڈکی تعمیرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ملک میںمہنگائی کی ذمہ دارسابقہ حکومتیںہیںجنہوںنے ڈسپوزبل اورعارضی حالات بناکرنہ صرف ملک کی معیشت دائوپرلاگادی بلکہ عوام پربھی بوجھ ڈال دیاجس کے اثرات سے عوام متاثرہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ Wعمران خان نے جوسخت فیصلے کئے ہیںان فیصلوںکی بدولت عوام کواب اچھی خبریںہی سنیںکوملیںگی،پاکستان تحریک انصاف کے دورمیںسیاست ذات کیلئے نہیںبلکہ عوام کی حقیقی خدمت کی جارہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں