ریگی ماڈل ٹاؤن کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، محمودخان

ریگی للمہ ٹاؤن کو سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق تمام تر مسائل وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:09

ریگی ماڈل ٹاؤن کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، محمودخان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبے میں غیر مراعات یافتہ طبقے کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ ریگی للمہ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کو درپیش سوئی گیس ، بجلی ، سیوریج لائن، اپروچ روڈ ، انٹری گیٹ ، اراضی کے مسئلہ سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، تاکہ صوبائی حکومت کے اس منصوبے کو جلد ازجلد فعال بنایا جا سکے، جس سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، بلکہ عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ریگی للمہ ٹاؤن کو سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق تمام تر مسائل وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں جائیں گے، جبکہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی تک رسائی کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائن کے مسائل بہت جلد صوبائی حکومت حل کر لے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پشاوراور ڈائیریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ ریگی للمہ ماڈل ٹاؤن کے اراضی سے متعلق تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا،ایم پی اے پیر فدا محمد، فہیم خان، ملک واجد،پاکستان رئیل اسٹیٹ ریٹیلر کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں