وزیراعلیٰ محمود خان کی ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت

وزیراعلیٰ کا کوہستان میں خاتون سمیت 4افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:14

وزیراعلیٰ محمود خان کی ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مانجھی ایف سی چیک پوسٹ کے دو جوانوںکے جاںبحق ہونے اور راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی الله تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کری(آمین)۔

اُنہوںنے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کوہستان کے علاقہ کولئی پالس میں مسلح شخص کے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 4افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں