ْکوہاٹ بورڈ میں صوبائی حکومت کی جانب سے "ستوری دا پختونخوا" پروگرام کے تحت تقسیم انعامات کی تقریب

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان بنگش کا ٹاپ پوزیشن ہولڈرز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم

اتوار 15 دسمبر 2019 16:10

پشاور۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان بنگش نے کوہاٹ بورڈ میں صوبائی حکومت کی جانب سے "ستوری دا پختونخوا" پروگرام کے تحت تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

ضیا اللہ بنگش تقریب کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات پر کام کیا اور محکمے میں بڑی تبدیلیاں لائیں، ہم صوبے میں تعلیمی بورڈز میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں تا کہ عوام اور طلبہ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں، امتحانی سسٹم کو مزید بہتر کرنے اور مزید شفافیت لانے پر کام کر رہے ہیں، تین دن قبل صوبے کی تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کو بورڈز کیلئے ڈیجیٹل سٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایے کی، صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اصلاحات کے نتائج آنا شروع ہوئے، سرکاری سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور سرکاری سکولوں کے نتائج میں بہتری آ رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں