مریضوں کومفت علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں،ڈاکٹرضیا ء السلام

جمعرات 23 جنوری 2020 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) نجی آئی فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرضیاء السلام نے کہاہے کہ فائونڈیشن کاقیام غریب عوام اورمتوسط طبقے کی علاج کی فراہمی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 2012ء میں فائونڈیشن کے قیام سے لیکر اب تک ضلع مردان اورصوابی کے ہزاروں مریضوں کومفت علاج ومعالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نجی آئی فائونڈیشن کاآغازپشاورسے کیاگیاجس کے بعد ضلع مردان کے دیہی علاقوںکوٹارگٹ کیاگیااوریہاں پرانتہائی صعیف المعرمردوخواتین کی خصوصی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں