خیبر پختونخواحکومت کا علاقہ گجر بنڑ اور علاقہ مندور کو مقامی لوگوں کے زیر انتظام گیم ریزو قرار دینے کا اعلان

جمعرات 23 جنوری 2020 15:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) خیبرپختونخوا ،جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع (تحفظ، محفوظ بنانے ،نگرانی اور انتظامات) ایکٹ 2015 کی شق۔ 40 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوانے علاقہ گجر بنڑ اور علاقہ مندور کو مقامی لوگوں کے زیر انتظام گیم ریزو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیونٹی کے گیم ریزو، خیبر پختونخوا کمیونٹی منیجڈ گیم ریزرو رولز 2019 پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اراضی مالکان کریں گے۔ یہ اعلامیہ ملکیت کے حقوق نہیں دیتا ماسوائے متعلقہ ریونیو ریکارڈ کے۔ اس امر کا اعلان محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں