بی آر ٹی منصوبہ؛ پشاورہائیکورٹ کا تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے ایف آئی اے کوخط

دن کا وقت مکمل ہو چکا ہے اور ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے ہائیکورٹ میں جمع کی جائے، خط کا متن

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:03

بی آر ٹی منصوبہ؛ پشاورہائیکورٹ کا تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے ایف آئی اے کوخط
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جلد مکمل کرنے اور رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات 45 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی اور 45 دن کا وقت مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 45 دن کا وقت مکمل ہو چکا ہے اور ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے ہائیکورٹ میں جمع کی جائے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی 35 مختلف پوائنٹس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ اس میں بی آر ٹی پراجیکٹ سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں