کابینہ سے مخالفین کی چھٹی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خوشی سے نہال

گزشتہ روز صوبائی کابینہ سے عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو برطرف کیا گیا تھا

پیر 27 جنوری 2020 22:14

کابینہ سے مخالفین کی چھٹی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خوشی سے نہال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کابینہ سے مخالفین کی چھٹی کے بعد خوشی سے نہال ہیں۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی کابینہ سے 3 وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو برطرف کردیا گیا تھا۔ صوبائی کابینہ سے فارغ ہونے والے اراکین میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی، سینئر وزیرکھیل، ثقافت اور سیاحت عاطف خان اور وزیر ریونیو اور اسٹیٹ شکیل احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کابینہ سے وزراء کی چھٹی کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان بھی خوشی سے نہال نظر آئے اور پشاور پریس کلب کی تقریب میں اس کا اظہار بھی کیا۔ پشاور پریس کلب کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان انتہائی خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ فریش نظر آرہے ہیں،گزشتہ روز اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے، کچھ بتائیں اس سوال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر فریش نظر آرہا ہوں تو سمجھ جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں