پولیو وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام اقدامات کر ینگے ، عبدالحسیب

اتوار 16 فروری 2020 19:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے کہا ہے کہپولیو وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے وہ تمام اقدامات کر ینگے جس سے اس کا پھیلائو ہو رہا ہے، جب تک اس وائرس سے نجات حاصل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمارے بچوں سمیت ملک کا مستقبل دائو پر ہے کیونکہ یہ ننھے بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیو سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان، ایڈیشنل اے سی امین اللہ خان، ڈی ایچ او لکی مروت ڈاکٹر رحیم خٹک،مروت قومی جرگے کے سربراہ حاجی اسلم خان، منصور کمال خان، سابق ڈسٹرکٹ ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ، سابق ڈپٹی ناظم عرب خان، سابق تحصیل ناظم مولانااعزاز اللہ، سول سوسائٹی کے ترجمان حمید خان مینا خیل، مولانا سمیع اللہ مجاہد اور وحید اسلم موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیو کے خلاف مہم 17فروری سے شروع ہوگی جس میں محکمہ صحت کی858ٹیمیں پانچ سال اور پانچ سال سے کم194370بچوں کو45یونین کونسلزمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی جس میں بیٹنی ٹرائیبل سب ڈویژن بھی شامل ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے کہا کہ علاقے کے بڑوں اور بچوں کے والدین کو اس خطرناک وائرس اور ایمرجنسی حالات سے متعلق آگاہ کیا جائے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر علاقے میں پولیو سے متعلق کیسز کو زیرو پر لے آئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں