کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیوڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

اتوار 16 فروری 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیوڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، سکیورٹی پلان کے مطابق 17 فروری 2020پولیومہم کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے ،پشاور پولیس پولیو کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے جاری حالیہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کہاہے کہ پشاور پولیس محکمہ صحت کے اہلکاروں اورپولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود شہر اور دور دراز علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جو جاری مہم کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرکے خصو صی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک اہم قومی مسئلہ ہے اس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش اور اس کے خلاف جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میںپولیو مہما ت کے دوران متعد د جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی،تاہم پولیس اہلکار جانفشانی کے ساتھ پولیوکے خاتمہ کواہم قومی فریضہ جان کرتشکیل کردہ ٹیموں کے ہمراہ اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ پوری کوشش ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں پولیو کے خلاف جاری جہادکے دوران متعدد پولیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر اس کے باوجود پولیو کے خاتمہ کو اہم قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں