آفتاب شیرپائواورسکندرشیرپائو کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

منگل 18 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں