ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، 2 شدید زخمی

منگل 18 فروری 2020 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے‘ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو پولیوں ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پہنچایاجارہاتھا،سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطا اللہ شامل ہیں۔

علاقے کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں