ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال برقرار رکھنے پر سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز یوم تشکر منایا

جمعرات 20 فروری 2020 22:18

ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال برقرار رکھنے پر سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز یوم تشکر منایا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال برقرار رکھنے پر سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز یوم تشکر منایا جبکہ سپریم کورٹ جانے کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کامہم بھی شروع کردی ہے یوم تشکر کے موقع پر ملازمین نے مٹھائیاں کھلائی پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال برقرار رکھنے کے فیصلے پر محکمہ تعلیم ، صحت ، زراعت ، جنگلات سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین تنظیموں نے جمعرات کے روز یوم تشکر منایا یوم تشکر کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئی جس میں پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہا گیا ملازمین تنظیموں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حمایت میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ملازمین تنظیموں کی جانب سے فوری طور پر اس فیصلے پر عمل درآمد کامطالبہ کیا گیا جبکہ ہزاروں ملازمین کی سینارٹی لسٹ متاثر ہونے کے باعث صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں سپریم کورٹ سے رابطہ نہ کرے اور اگر صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے ر ابطہ کیا تو ملازمین تنظیمیں بھی سپریم کورٹ جائیگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں