سٹیزایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت سکیموں پرامسال کام شروع کیاجائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت
ہفتہ 22 فروری 2020 00:06
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈیمز اور چشموں کے پانی کے ذخائر کو گھریلو استعمال اور پینے کے قابل بنانے پر زور دیا ہے ۔
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میںخیبرپختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش،رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو خیبرپختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت تمام تر ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ منصوبے کا مقصد صوبے کے بڑے شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا ، سیوریج و نکاسی آب نظام کی بہتری ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام میں مجموعی بہتری لانا ہے ، جس سے شہروں کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر انفراسٹرکچر کو بھی مزید ترقی دی جا سکے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک و دیگر ڈونرز فنانشل معاونت فراہم کر رہی ہے ۔ منصوبے سے نہ صرف موسمیاتی تغیرات سے نمٹا جاسکے گا بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے صاف ستھرا اور سازگار ماحول بھی فراہم ہو سکے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک جامع اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کاقیام بھی منصوبے میں شامل ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد ، کوہاٹ ، مردان ، مینگورہ اور پشاور شہر ترجیحی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں، جو کہ پورے صوبے کے بڑے شہر تصور کئے جاتے ہیں۔اس منصوبے کے تحت ایبٹ آباد شہرمیں چو نا واٹر سپلائی سکیم کا قیام ، اندرونی شہر میں واٹر نیٹ ورکس کی تبدیلی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام ، پرانے شہر کے فٹ پاتھوں کی تعمیر نو ، شیروان پارک کی تعمیر نو، کچرے کی جگہ کی پارکنگ میں تبدیلی و دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔ اسی طرح کوہاٹ شہر میں تاندہ ڈیم سے واٹر سپلائی سکیم ،اندرون شہرواٹر نیٹ ورکس کی تبدیلی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کا قیام،کے ڈی اے میںسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب، ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام، کوہاٹ وائلڈ لائف پارک کی تعمیر ، سپورٹس کمپلیکس میں شجرکاری اور تاندہ ڈیم میں فیملی پارک کی تعمیر بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔ مردان شہر میں سالڈویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ، کمپنی باغ کی تعمیر نو ، بغدادہ پارک کی تعمیر، رنگ روڈ پر شجرکاری جبکہ مینگورہ شہر کیلئے بڑی واٹر سپلائی سکیم کا قیام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری، دریائے سوات بیلٹ کی تعمیر نو و بحالی، مینگورہ شہر کیلئے ماسٹر ٹریفک پلان و دیگر اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اجلاس کو خیبرپختونخوا سٹیز ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی نیٹ ورک کی تبدیلی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری ، حیات آباد اور ریگی ٹائون میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب، فیز۔VII حیات آباد میں بیسائی پارک کی تعمیر ، باغ ناران کی تعمیر نو و توسیع اور پشاور چڑیا گھر میں شجرکاری بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے دیگر بڑے شہروں کو بھی اسی طرز پر ترقی دی جائے گی تاکہ اس منصوبے سے پورے صوبے کو ترقی دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت پورے صوبے کے بڑے شہروں میں تمام تر خدمات و سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے کے بڑے بڑے شہروں میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کاروباری افراد کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، جس سے ان شہروں کے عوام بھر پور استفادہ کر سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم